افغانستان میں 11 طالبان جنگجوؤں کو فوجی اڈے کے باورچی نے کھانے میں زہر دے دیا

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس میں گزشتہ رات ایک فوجی اڈے پر 11 طالبان جنگجوؤں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طالبان جنگجو صوبہ بادغیس میں گروپ کی تھرڈ انفنٹری بریگیڈ کے ارکان تھے۔

افغان میڈیا کی اطلاعات کے مطابق طالبان کے ہیلی کاپٹر آج صبح 5 بجے بادغیس پہنچے اور زہر خوانی کا شکار ہونے والے ان جنگجوؤں کو علاج کے لیے صوبہ ہرات منتقل کردیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان نے اس واقعے کے سلسلے میں بریگیڈ کے باورچی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم طالبان کی جانب سے تاحال اس واقعے کے محرکات یا زہر خورانی کا شکار ہونے والے اپنے جنگجوؤں کی حالت کے حوالے سے میڈیا کو کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button