جنوبی افریقہ: سابق عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے فائرنگ سے قتل

کیپ ٹائون (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ زولانی ٹیٹے کو جمعہ کی شام مشرقی کیپ کے علاقے مڈانٹسین میں گھر پہنچنے کے دوران گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے ساتھ موجود 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہوئیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار چاروں مشتبہ افراد کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک ملزم پر قتل کا باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

زولانی ٹیٹے نے 2014 سے 2015 تک آئی بی ایف جونیئر بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیے رکھا، جبکہ 2017 سے 2019 تک وہ ڈبلیو بی او بینٹم ویٹ عالمی چیمپئن بھی رہے۔

مزید خبریں

Back to top button