جعفر ایکسپریس کی روانگی 2 روز کے لیے معطل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث دو روز کے لیے معطل کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی۔ ٹرین کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کے باعث معطل کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔
دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی دو روز کے لیے جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔



