حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ، عملہ محفوظ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) حوثیوں نے سعودی آئل ٹینکر امزن (Amjan) کو ینبع کے قریب نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میری ٹائم حکام نے ٹینکر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم تمام عملہ محفوظ رہا اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد ٹینکر کو پیش آنے والے نقصان اور حملے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button