برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور فرانس نے یوکرین کی فوجی مدد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ یوکرین کو خفیہ فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا، جس کے ذریعے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ فرانس نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل جلد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
دونوں ممالک نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔



