امریکا نے ایران سے منسلک کمپنیوں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) امریکی وزیر خزانہ نے ایران سے منسلک کمپنیوں اور شخصیات پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے منسلک 60 اداروں، افراد اور جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کمپنیوں اور شخصیات کا تعلق جوہری، میزائل، سائبر اور تیل کے نیٹ ورکس سے ہے جبکہ ایران کو بعض ترسیلاتِ زر کی اجازت دینے والے عمومی لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امارات، ہانگ کانگ، چین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ اور یورپ میں بروکر کمپنیاں پابندیوں کی زد میں آئیں ہیں اور روسی خفیہ بحری بیڑے کے جہازوں کے نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔
ڈیجیٹل اثاثے، ٹیکنالوجی، سونا، ہوا بازی اور بحری شعبوں کو ثانوی پابندیوں کا ہدف بنایا جائے گا،ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے ایران کے ساتھ معاشی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ہر ملک کو ہماری نشاندہی کردہ سرگرمیاں بند کرنے کیلئے واضح ڈیڈ لائن دی گئی، اگر وہ کارروائی نہیں کرتے تو ہم یک طرفہ طور پر کارروائی کریں گے۔



