صدر مملکت کا کیٹی بندر کو اضافی میری ٹائم گیٹ وے بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کا حکم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کیٹی بندر منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر سمیت تمام ضروری سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر ملک کے بندرگاہی اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات اور معاش کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی CHEC نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا ہے، جبکہ منصوبے کے فیز ون کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button