پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button