اورنگی ٹاؤن میں راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اویس کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار سے گرفتار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہ گیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button