نصیر آباد میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے ان کی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس مکمل کرایا جا رہا ہے، جبکہ زیرحراست ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا یا زیادتی کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button