آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان، بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس، کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد، ریسکیو، رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔

مزید خبریں

Back to top button