شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حالیہ سیاسی پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ حکومت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے ملکی سیاست پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل، حکومت کو درپیش سیاسی چیلنجز اور مختلف تجاویز و امکانات پر غور کیا۔