دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی، 2 کان کن جاں بحق، 4 بے ہوش


کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) دکی کی ایک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق جبکہ 4 بے ہوش ہوگئے۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کی لاشیں اور بے ہوش مزدوروں کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کوئلہ کان کافی عرصے سے بند تھی، جس کے باعث کان کے اندر زہریلی گیس پیدا ہوگئی تھی۔