کوٹ رادھا کشن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق


کوٹ رادھا کشن(جانوڈاٹ پی کے) قصور روڈ پر تین موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر کلارک باد کے قریب پیش آیا، جہاں تین موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
جاں بحق افراد میں 22 سالہ ندیم، 28 سالہ چاند اور حفیظاں نامی خاتون شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔