پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں بڑا اضافہ کردیا۔ ملک کے8بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے۔ دفاتررات12بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے8بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام ہوگا۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام4بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام4بجے سے رات12بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق20اگست2026سے ہوچکا ہے۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کیلئے اضافی اوقات میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔



