بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل، جعفر ایکسپریس کی روانگی روک دی گئی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوسکی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک پر ضروری مرمتی کام کے باعث بلوچستان میں ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button