ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ستارۂ امتیاز نہ مل سکا، سندھ حکومت کا وفاق پر اعتراض

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے نام ستارۂ امتیاز کے لیے دو مرتبہ بھجوائے گئے، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں نام مسترد کردیئے۔

کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام دو مرتبہ ستارۂ امتیاز کے لیے ارسال کیے گئے تھے۔

صوبائی وزیر کے مطابق دونوں نامزدگیاں معروف شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینے کی سفارشات مسترد کردیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button