وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے، اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لیے دعوت دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر پٹرولیم کی کاوشوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 32 روپے کمی کی گئی، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوئے ہیں، مشکل معاشی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے کئی ممالک میں ری فنائنری اور کیمیکل پلانٹس بند ہیں، جبکہ پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے کاروبار کے لیے ایپ لانچ کی گئی ہے جبکہ گوگل کا وفد بھی پاکستان میں موجود ہے اور اس سے ملاقات ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button