روزانہ رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، لوٹ مار کے سسٹم کو جام کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کے سسٹم کو جام کریں گے، حکومت کو پیچھے ہٹانا پڑے گا، جب کال دوں گا تو اسلام آباد پہنچ کر ہمارے موبائل فون بند ہوں گے، پھر آپ کی بات نہیں سنی جائے گی۔

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ روزانہ رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، پیٹرولیم لیوی ٹیکس کو ختم کرنا ہوگا، شہباز شریف صاحب آپ کو لیوی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 130 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے، ہم جلاؤ گھیراؤ نہیں چاہتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اور ادارے سن لیں، پیٹرولیم لیوی ختم اور مہنگائی میں کمی لائی جائے، اس دن سے ڈریں جب عوام کا سمندر اسلام آباد مارچ شروع کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت خود اپنے قرضے معاف اور ٹیکس معاف کرواتی ہے، غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے، پیٹرولیم لیوی مسلط کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button