حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کردیا:یمن

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمن کی حکومت نے کہا ہےکہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کردیا، یمن کے وزیراطلاعات نے خبردار کیا ہےکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی ساحلی علاقوں میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور بحیرہ احمر میں اہم یمنی جزائر پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ باب المندب بند کرنے کیلئے حالات سازگار بنائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے فوجی تیاریوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بندرگاہوں، شہری تنصیبات، بحری جہازوں اور حکومتی بحری صلاحیتوں کو بار بار نشانہ بنانا ان کے منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔



