عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریلیف ملے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹراور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3سال میں پی ٹی آئی نے عدالت کا راستہ اختیارنہیں کیا، تحریک انصاف صرف ہائیکورٹ تک گئی، حکومت نے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کا کیس مختلف تھا، مریض کو سرکاری ہسپتال میں ہی بھیجا جاتا ہے، جیل ہسپتال میں انجیوگرافی کی سہولت موجود ہے، میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی کی انجیوگرافی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو کئی بار پمز ہسپتال لایاگیا، کسی کو کوئی شکایت ہو تو انجیوگرافی ہوتی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کی انجیوگرافی کارزلٹ کلیئر ہے تو اُن کا دل کامسئلہ نہیں، عدالت کا حال اچھا اور ٹھیک ہے، عدالت کا حال ازخود نوٹس کی وجہ سے بُرا تھا، ازخود نوٹس نے عدلیہ اور گورننس کی تباہی کردی تھی، وضاحت آنی چاہیےکہ مخصوص حالات کیلئے فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وضاحت آئے گی تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا،ہسپتال کےجس حصے کو جیل قرار دیا جائے گا وہاں سیکیورٹی انتظامات ہوں گے، 2دن میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو مزید مہلت لی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح کمیٹڈہے۔

ان کا کہناتھا کہ سیم پیج اچھا لفظ نہیں،ہائبرڈ لفظ سے بھی متفق نہیں، بانی کو ریلیف ملا ہے تو یہ صورتحال کیوں بنائی جا رہی ہے کہ وہ ریلیف لینے سے انکار کر دیں؟ بلاول بھٹو کو دال میں کالا نظر آرہا ہے ، دال میں کالا ہے تو نکال کر باہر پھینک دیں گے، بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائےگا، سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملےگا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بیک چینل رابطہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بیک چینل اور سیاسی عمل کانتیجہ نہیں ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض نہیں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے ملاقات تبدیلی نہیں،مثبت عمل ہے، صوبوں کیلئے28ویں ترمیم کی کیا ضرورت ہے؟

انہو ں نے کہا کہ صوبوں پر پیشرفت ہونی ہے تو اس کا طریقہ آئین میں موجود ہے، میرے علم میں نہیں کہ صوبوں کیلئے کوئی ترمیم لائی جارہی ہے، کوئی چیز آنی ہے تو کابینہ میں آنی ہے، بانی پی ٹی آئی کے علاج سےحکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button