ایران کے ساتھ مذاکرات رکے ہوئے ہیں،آبنائے ہرمز بدستور کشیدگی کا مرکز ہے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات رکے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز بدستور کشیدگی کا مرکز ہے اور ایران کے ساتھ یہ صورتحال ’فی الحال‘ اچھی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال ان کے خیال میں بہت اچھی ہے، انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز امریکا کے مکمل قبضے میں ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کبھی کبھی ڈرون سے حملے کر رہے ہیں لیکن اس صورتحال کا سامنا وہاں سے گزرنے والے ہر جہاز کو نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button