عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال سمیت مخلتف امور پر تبادلہ خیال

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج ہونے والے اس ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور  سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button