وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایندھن کی قیمتوں میں عوامی ریلیف کے لیے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ فی الفور کراچی پہنچیں اور مقامی آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرکے مقامی طور پر تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی بڑی مقدار مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتی ہے، اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیر پٹرولیم خود ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔

وزیراعظم نے واضح ہدایت دی کہ عوام کو جس قدر ممکن ہو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button