چیمپئنز کپ کا فائنل آج پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان ہوگا

ملتان(جانوڈاٹ پی کے)چیمپئنز کپ کا فائنل کل پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پہلے دو میچز ہمارے حق میں نہیں تھے، تاہم تیسرے میچ میں ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گرینز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، فائنل دلچسپ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان گولڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور گراؤنڈ میں سب کا بہترین مائنڈ سیٹ رہا۔

شاداب خان نے کہا کہ فائنل میں پاکستان گولڈ کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button