اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر ماہ ربیع الاول کے موقع پر تحصیل بھر میں صفائی کے خصوصی اقدامات جاری ہیں سارکو انتظامیہ کی زیرنگرانی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مساجد سمیت اطراف کے تمام علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں مساجد کے صحن، داخلی راستوں اور اطراف سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سارکو انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ صفائی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ ربیع الاول کے دوران مساجد اور مذہبی مقامات کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے