اوکاڑہ میں صحت سہولیات کی اچانک جانچ، ڈپٹی کمشنر کا رات گئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )شعبہ صحت میں عوام کو کوالٹی سروسز کی فراہمی کا مشن، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے رات گئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی اور میڈیکل وارڈز میں مریضوں کو میسر طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے ویژن کے تحت مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے۔ ہسپتال میں مریضوں کی تشخیص، نگہداشت اور مفت ادویات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جائے



