قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کیس، گرفتار ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے معاملے کی سماعت ہوئی، جہاں بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار ملزم ملک فیاض کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر انسپکٹر محمد امین نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لیے اسے پولیس ریمانڈ پر دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم ملک فیاض کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مقدمے کے مطابق فائرنگ کے وقت رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اپنے دفتر میں موجود تھے۔ واقعے کا مقدمہ ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور ملزم کے کردار سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button