ایران کا امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ہرمزگان کے علاقے میں امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون کو پاسداران انقلاب کے نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی تباہی کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے قبل امریکا کے کم از کم 45 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج کے پاس اب تقریباً 145 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز باقی ہیں۔