بابر اعظم ہاتھ پر گیند لگنے سے سلیکٹ الیون کے خلاف میچ سے باہر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف جاری تین روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔

ٹیم آفیشلز کے مطابق بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں میچ کے بقیہ حصے کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔

بابر اعظم 17 اگست کو قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، جہاں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری جاری ہے۔

دوسری جانب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسری روز اپنی پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button