لاہور میں بارش کے بعد بجلی کی طلب کم ہو کر 1500 میگاواٹ رہ گئی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے باعث لاہور میں بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی آ گئی، جس کے نتیجے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے سسٹم پر بجلی کی طلب کم ہو کر 1500 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی کے بعد نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) سے کمپنی کو 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ طلب کے مقابلے میں 100 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور موسم کی خوشگواری کے باعث صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا، جس سے لیسکو کے نظام پر دباؤ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث لاہور اور اس کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے 90 سے زائد فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔

لیسکو کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ بجلی کی مکمل بحالی کے لیے مرمتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button