ڈاکٹر فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا ہے، ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جبکہ وہ تاحکمِ ثانی اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button