دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، باپ اور دو بیٹے بھی شامل


صوابی(جانوڈاٹ پی کے) دریائے سندھ ہنڈ کے مقام پر ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والوں میں اویس (26 سال)، شکیل (45 سال)، شرجیل (20 سال)، خضر (16 سال) اور مشال (14 سال) شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کا تعلق چارسدہ، مردان اور یارحسین سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 45 سالہ شکیل اپنے بیٹوں شرجیل اور خضر کے ہمراہ دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔
ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیمیں دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔