پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، وزیراعظم کو نئی سمری ارسال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر وزیراعظم کو نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے بتایا کہ سمری میں مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوبارہ پہلے کی طرح ہر 7 یا 15 روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 2 روپے 68 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے اضافہ ہوگا۔

اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا، جبکہ اس وقت دونوں مصنوعات پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔

مزید خبریں

Back to top button