لاہور: تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو راہگیر جبکہ کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حادثے کے متاثرین کو سروسز ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button