امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کمے)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز گزشتہ ہفتے ویتنام کے شہر دا نانگ سے روانہ ہوا اور آبنائے ملاکا تک پہنچ چکا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کا رخ بحرِ ہند کی جانب ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر سپلائی، خوراک اور اہلکاروں کو درپیش ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی رپورٹس بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز مسلسل 250 دن سے ابراہم لنکن پر تعینات ہیں، جبکہ بعض اہلکار 260 سے زائد دن سمندر میں گزار چکے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جہاز پر خراب حالات سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم لنکن پر تعینات اہلکار طویل عرصہ سمندر میں گزارنے کے باوجود پُرعزم ہیں۔

سینٹکام کے مطابق 3 اگست کو سمندر میں گرنے والے ایک اہلکار کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button