صدر مملکت کی متعدد سمریوں کی منظوری، 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

آصف علی زرداری نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

صدر مملکت نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی ہے۔

اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری بھی دے دی۔

مزید خبریں

Back to top button