اوکاڑہ: راجو بائیک لفٹر گینگ کے 2 ارکان گرفتار، 8 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ برآمد

اوکاڑہ(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ راجو بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 4 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button