ناپ تول میں کمی کی شکایات، اوکاڑہ میں اعظم پٹرولیم سروسز سیل

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) ناپ تول میں کمی کی عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے حکام نے چونگی نمبر 7 پر واقع اعظم پٹرولیم سروسز کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈسٹریز، پرائسز، ویٹ اینڈ میئرز حکام نے اعظم پٹرولیم کی ڈسپنسنگ مشینوں کی مکمل تکنیکی جانچ کے لیے اوگرا کی ٹیکنیکل ٹیم کو مشترکہ انسپکشن میں شامل ہونے کے لیے خط ارسال کردیا ہے۔

حکام کے مطابق مشترکہ معائنے کے دوران پٹرول پمپس کی ڈسپنسنگ مشینوں میں کسی غیر قانونی ڈیوائس، ممکنہ ٹمپرنگ یا تکنیکی خرابی کی موجودگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو مقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے اور ناپ تول میں کسی بھی قسم کی کمی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button