ان لینڈریونیو آفیسر وزیرآباد عامر یونس کی مرکزی تنظیم تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقات

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) ان لینڈریونیو آفیسر وزیرآباد عامر یونس کھوکھر نے مرکزی تنظیم تاجران اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقات کی، جس میں تاجروں اور صرافہ برادری کو درپیش مسائل، ٹیکس معاملات، کاروباری سرگرمیوں اور ایف بی آر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے اور صرافہ اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کے صدر وحید الرحمن زرگر نے ایف بی آر سے متعلق تاجروں کو درپیش مختلف مشکلات اور تحفظات سے آفیسر عامر یونس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تاجروں کو ٹیکس قوانین اور دیگر معاملات میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پرانسپکٹر سدرا ندیم،عبد الحنان،فیصل چیمہ،سنیئر نائب صدرچوہدری سعید احمد اللہ والے، سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،محمد جاوید سرپرست،نائب صدرمحمد یٰسین زرگر،محمد ندیم،محمد طارق،سلمان عارف،محمد نعیم سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ناصر محمود اللہ والے اور وحید الرحمن زرگر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ایف بی آر اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے اور کاروباری طبقے کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہر مثبت اقدام میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ایف بی آر ضلع وزیرآباد کے آفیسر عامر یونس کھوکھر نے تاجروں اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس امور کے حوالے سے درپیش مشکلات کے حل اور ضروری رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر اور تاجر برادری کے درمیان باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے اور کاروباری طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ تاجر رہنماؤں نے ایف بی آر آفیسر عامر یونس کھوکھر کی جانب سے مسائل سننے اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button