ماتلی: راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر شہری پر مبینہ قاتلانہ حملہ، کلہاڑی کے وار سے زخمی

ماتلی(رپورٹ اے۔ایم۔گدی ) تعلقہ ماتلی کے گاؤں بیڑولنجوانی کے رہائشی محمد ابراہیم لنجوانی نے ماتلی پریس کلب پہنچ کر اپنے اوپر قاتلانہ حملہ کی تفصیلات میڈیا کو بتائیں.انہوں نے اپنے پڑوسی کہر لنجوانی, قربان لنجوانی اور عابد لنجوانی پر الزام عائد کیا کہ میرے گھر کا راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر مجھ پر حملہ کر کے کلہاڑی مار کر مجھے زخمی کر دیا.ابراہیم لنجوانی نے کہا کہ ماتلی تھانہ میں اس حملہ کی این سی داخل کرا دی ھے.انہوں نے حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ھے



