وزیر آباد:عبدالرافع بٹ نے گوجرانوالہ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے گکھڑ کا نام روشن کر دیا

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے) گکھڑ کے معروف بزنس مین اور پراپرٹی ڈیلر ولید الرحمن بٹ کے بھتیجے جبکہ خرم بٹ کے صاحبزادے عبدالرافع بٹ نے اے پلس سکول سسٹم کے طالب علم کی حیثیت سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ عبدالرافع بٹ نے مجموعی 1200 میں سے 1186 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور خاندان بلکہ پورے گکھڑ کا نام بھی روشن کر دیا عبدالرافع بٹ کی اس غیرمعمولی کامیابی کی خبر سنتے ہی خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ عزیز و اقارب، دوست احباب، اساتذہ اور اہلِ علاقہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ شہری حلقوں نے اس شاندار کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے اہلِ علاقہ نے عبدالرافع بٹ کی نمایاں تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ عبدالرافع بٹ آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منازل طے کرتے ہوئے اپنے خاندان، شہر گکھڑ اور ملکِ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔



