وزیرآباد:پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاج کی کال پر پولیس ہائی الرٹ،سنٹرل پنجاب کے صدر کی رہائش گاہ پر بھاری نفری تعینات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تحریک انصاف کی ممکنہ احتجاج کی کال پر پولیس ہائی الرٹ سنٹرل پنجاب کے صدر کی رہائش گاہ پر بھاری نفری تعینات عمران خان اپ کی خاطر ناحق سزا بھگت رہا ہے عوام کو نکلنا ہو گا ایکس پر محمد احمد چٹھہ کا پیغام تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممکنہ جلسے کی کال پر اے ایس پی وزیرآباد ایس ایچ او احمد نگر الطاف گوہر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سنٹرل پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور حویلی کے بیرونی دروازے پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ محمد احمد چٹھہ پر 50 کے قریب مختلف دفعات کے تحت پنجاب کے مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں اور وہ کافی عرصہ سے روپوش ہیں محمد احمد چٹھہ نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا تین سال عمران خان ناحق قید ہےجبکہ اس ناجائز حکومت نےملک کی معیشت اور امن امان تباہ کر دیا ہےاپ کا قائد اپ اور اپکے بچوں کے مستقبل کی خاطر ناحق جیل برداشت کر رہا ہے پانچ اگست کو ہمارا ساتھ دیں ہم نکلیں گے تو عمران خان نکلے گا۔



