اگرآئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 1973 کے آئین کی وجہ سے فیڈریشن قائم ہے۔
انہوں نے کہا اگر چھوٹے انتظامی یونٹس بننے ہیں تو بھی اسی سسٹم سے بننے ہیں، اگر صوبے بننے ہیں تو اسی آئین کے تحت ہی بنیں گے۔
رانا ثنا بولے محسن نقوی کہتے ہیں کہ سسٹم گرگیا ہے وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ رانا ثنا نے محسن نقوی کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاق وسباق نہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے رانا ثناء اللہ سے اتفاق کیا کہ نئے صوبے آئین کے مطابق بننے چاہییں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا محسن نقوی کے بیان سے لگتا ہے کہ ارباب اختیارمسلم لیگ ن کا بوجھ اٹھا کر تھک گئے ہیں۔



