’قبول ہے‘عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کی ویڈیو وائرل، دوسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کی)پاکستانی عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی سوشل میڈیا پردوسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ‘قبول ہے’ کہہ رہی ہیں جب کہ انہوں نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘الحمداللہ ، زندگی کے نئے باب کا آغاز ‘۔
ویڈیو میں ثانیہ فون پر اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے پوچھتی ہیں ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ اس پر جواب آتا ہے ’میری دلہن لگ رہی ہو‘۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ذو معنی ویڈیو پر متعدد صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ ویڈیو ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو بلکہ ممکن ہے یہ ثانیہ اشفاق کے ماڈلنگ یا شوبز کیرئیر کے کسی نئے منصوبے کی تشہیر ہو۔
تاہم خود ثانیہ اشفاق نے تاحال اس ویڈیو کی نوعیت یا اپنے ’نئے باب‘ کی وضاحت نہیں کی جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔
View this post on Instagram



