وزیرآباد:سیٹھ باور بشیر انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ممتاز سماجی شخصیت سیٹھ داور بشیر کے بھائی،سابق ناظم سیٹھ باور بشیرمختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میاں صاحب نظام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ سید انس عثمان گیلانہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نارووال شریف نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقاراحمد چیمہ،سیٹھ اسد الٰہی،سیٹھ فرذوق الٰہی،خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بھٹی،سابق کونسلر سیٹھ ندیم،حافظ عمران احمد،سلمان حبیب،محمد خالد مغل،افتخار احمد بٹ،میر ماجد علی سالار،زاہد رفیق منہاس،عمر گوندل، عظیم نصر اللہ چیمہ،قاری محمد اکبر،مرزا غلام مصطفی،تنویر عالم،اکبر بشیر ہنجراء،سید مظاہر حسین زیدی،،شیخ بلال احمدایڈووکیٹ،حاجی نصیر احمد آرائیں،طارق محمود،مرزا تقی علی،میاں شہباز احمد،حافظ محمد شفیق،اعجاز احمد سماں،رانا خلیل احمد خان ایدووکیٹ،حفیظ خلجی،نعیم اشرف،ناصر جمال بٹ،وقاد انجم ہیپی،شہباز بخاری،وقاص وکی،خواجہ وقار قمر،شکیل اعوان، سیٹھ ندیم نور حسین،مہر فیاض فیضی،بابو حامد منطور،عدیل وائیں والے،میاں احسان اللہ وائیں والے،محمد عارف وائیں والے سمیت سیاسی وسماجی، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ6اگست بروز جمعرات جامع مسجد شاہ صاحب والی نظام آباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔



