ٹھٹھہ میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ) ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا چہلم کا مرکزی جلوس مشہدی امام بارگاہ سے برآمد ہوا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شیرازی امام بارگاہ پہنچا جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سبیلوں اور لنگرِ نیاز کا اہتمام عزاداروں کی سینہ زنی، حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے گئے تھے سخت انتظامات جلوس کے روٹس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات تھے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کا مؤثر نظام بھی نافذ کیا گیا تھا چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی عزاداری کے جلوس کی مسلسل نگرانی،کی جا رہی تھی جبکہ اس موقع پر انتظامیا کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button