اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا او بلاک پارک کا دورہ: تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے او بلاک میں زیرِ تعمیر پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام اور تزئین و آرائش کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پارک کی چار دیواری، واکنگ ٹریکس اور دیگر متعلقہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارک کی بروقت تکمیل کا بنیادی مقصد مقامی شہریوں کو بہترین، خوبصورت اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔



