محسن نقوی اتنے طاقتور ہیں کہ وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت کے وزیر داخلہ محسن نقوی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں حکومت کا "طاقتور ترین” وزیر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کئی معاملات میں وزیراعظم کے سامنے بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزیدکہنا تھا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود موجودہ سیاسی و حکومتی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہیں کابینہ اجلاسوں میں صرف دو یا تین بار دیکھا گیا ہے۔

وزیر داخلہ اب تک بمشکل سات یا آٹھ مرتبہ ہی پارلیمنٹ تشریف لائے ہوں گے۔”اگر اتنے بااختیار ہونے کے بعد بھی محسن نقوی شکایت کر رہے ہیں، تو پھر ہم جیسے وزراء کو گھر چلے جانا چاہیے۔”

 

مزید خبریں

Back to top button