وزیرآباد:ایف آئی اے کا چھاپہ،گیپکو کالائن مین مبینہ رشوت لیتے گرفتار

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آءی اے) نے رشوت ستانی کے خلاف بڑی کاررواءی کرتے ہوئے گیپکو سب ڈویژن نمبر 2 وزیرآباد کے لائن مین مبشر احمد کو مبینہ طور پر 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایف آءی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ایف آءی آر کے مطابق نواحی علاقہ پتھانوالی کے رہاءشی عدنان علی نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ ملزم نے گھریلو بجلی کا میٹر نصب کرنے کے لیے پہلے 25 ہزار روپے وصول کیے اور بعد ازاں مزید 35 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ بعد میں معاملہ 30 ہزار روپے میں طے ہوا، تاہم درخواست گزار نے رشوت ادا کرنے کے بجاءے ایف آءی اے سے رابطہ کیا۔ایف آءی اے نے عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا۔ کاررواءی کے دوران نشان زدہ 30 ہزار روپے ملزم کے قبضے سے برآمد کر لیے گءے، جن کے سیریل نمبر پہلے سے ریکارڈ پر موجود تھے۔ ملزم کے خلاف دفعہ 161 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذراءع کے مطابق گرفتار ہونے والا لاءن مین علاقے میں خود کو "لاءن سپرنٹنڈنٹ” ظاہر کرتا تھا اور مبینہ طور پر طویل عرصے سے بدعنوانی کی شکایات کی زد میں تھا جبکہ افسران کا منظور نظر اور فرنٹ مین سمجھا جاتا تھا۔ مقامی حلقوں میں اس کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا رہا کہ وہ گھریلو، کمرشل اور زرعی بجلی کنکشنز کے معاملات میں تکنیکی اعتراضات اور مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے صارفین سے غیر قانونی رقوم وصول کرتا تھا۔ اس کے علاوہ کوٹ حسین خاں کے علاقے میں  شفٹنگ کے ایک کیس میں ملزم نے مبینہ طور پر 5 سپین کاپر تار و دیگر سرکاری سامان فروخت کیا اور محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جس میں اعلی افسران بھی مذکور ملزم کی پشت پناہی کر رہے تھے اسی طرح کءی ایک  شکایات سامنے آتی رہی ہیں، تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کا داءرہ صرف گرفتار لاءن مین تک محدود نہ رکھا جاءے بلکہ اس کے مبینہ سہولت کاروں اور متعلقہ افسران کے کردار کا بھی غیر جانبدارانہ جاءزہ لیا جاءے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شفاف تحقیقات کی جاءیں تو بجلی کے کنکشنوں اور دیگر معاملات میں مبینہ بدعنوانی کے مزید حقاءق سامنے آ سکتے ہیں۔جبکہ ملزم مبشر نے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button